بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں عادل کی گرل فرینڈ تنو سے کہا ہے کہ تم مجھے فون کرکے کہتی تھی کہ عادل تمہیں چھوڑ دے گا تو میں آج تم سے کہتی ہوں کہ جائو میں نے عادل کو چھوڑدیا جائو تم لے لو اسکو. عادل کبھی بھی سدھرنے والا نہیں ہے ، جو وہ تمہارا پیسہ کھائے گا تمہیں برباد کرے گا دوسری لڑکیوں کے ساتھ افئیر کرے گا اس وقت میڈیا کے پاس یا میرے پاس روتی ہوئی نہ آنا کیونکہ ہم تمہاری کوئی بات نہیں سنیں گے تم نے میرا گھر برباد کیا ہے. راکھی نے مزید کہا کہ میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے کی کوشش کرتی ہوں ، میں عادل کو
کو پکڑ پکڑ کر لاتی تھی کہ نماز پڑھو وہ جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا. حالانکہ نماز فرض ہے اور پانچ نماز ہر انسان کو پڑھنی چاہیے.انہوں نے کہا کہ اگر میں مسلمان ہوئی ہوں تو میں اسلام کے اصولوں پر مکمل طور پر چلنے پر یقین رکھتی ہوں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری آنکھیں رو رو کر سوج گئی ہیں ، میرے آنسوئوں کا حساب خدا ضرور عادل اور تنو سے لے گا. یاد رہے کہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کو حال ہی میں ضمانت پر رہائی ملی ہے.