وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عدلیہ نے مداخلت نہ روکی تو ملک کیسے چلے گا؟
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ حیرانگی ہوتی ہے کہ عدالت کی جانب سے عوامی منصوبوں کو روکاجاتاہے،میٹرو بس جیسے منصوبے کوبھی روکاگیا جہاں لاکھوں لوگ سفر کرتےہیں، عدالت کو عوامی منصوبوں پر نظرثانی کرنی چاہیے،اگر ایسے فیصلوں میں مداخلت کی گئی تو پھر ملک کیسے چلےگا،کہا جاتاہے کہ لوگوں کو موٹرسائیکل دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے،ون ویلنگ کے لیے لوگوں کو سرکاری موٹرسائیکل کی ضرورت نہیں،یہ ایسے ہی کہ روٹی کی قیمت کم ہوگی تو لوگ ایک کی جگہ دو روٹی کھائیں گے اور ان کا پیٹ خراب ہوگا،لوگ دعوے کرتے ہیں کہ ہم 5 پانچ سال میں یہ کرینگے، ہم نے پروگرام پہلے شروع کیا اور افتتاح بعد میں کیا،مسلم لیگ ن نے بچوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے، غلیلیں نہیں دیں، نہ ہی ہم نے بچوں کو اپنے سکیورٹی اداروں پر حملہ کرنا سکھایا، جناح ہاوس کے دورے کے موقع پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا تھا،لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج صاحب نے وہ منصوبہ روک دیا ہے حالانکہ کیس کوئی اور چل رہا تھا، جب بچوں کے ہاتھ میں پٹرول بم دئیے جاتے تھے تو اس وقت کوئی عدالت حرکت میں نہیں آتی تھی، جنہوں نے لڑکیوں کے سکول و کالج کے باہر جانا ہے تو وہ چلا ہی جائے گا، تھوڑی سی معلومات ہونی چاہیئں کہ الیکٹرک موٹر سائیکل پر ون ویلنگ نہیں ہوتی، یہ روکتے ہیں تو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو روکتے ہیں، عدلیہ ایگزیکٹیو کے کام میں مداخلت کرینگے تو ملک کیسے چلے گا، جج صاحب اس پر نظرثانی کریں، ہم لیپ ٹاپ پروگرام بھی دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں،
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لیب کی ری سٹرکچرنگ اور روبوٹک لیب قائم کرنے کا اعلان
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فاروویمن آمد ہوئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پہلے چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کا باقاعدہ آغاز کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طالبات کے ہمراہ پراجیکٹ کا ڈیجیٹل افتتاح کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹیوٹا طالبات کو سٹیج پر ساتھ کھڑا کرکے خطاب کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز کو 1909 میں قائم ہونے والے ادارے سے متعلق بریفننگ بھی دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں سب سے پہلے طالبات سے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کو پیار کیا اور سراہا ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے کالج کی لیب اور ڈس پلے سنٹر کا بھی دورہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیب میں طلبہ اور طالبات سے گفتگو کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیب کی ری سٹرکچرنگ اور روبوٹک لیب قائم کرنے کا اعلان کیا، کورسزپراجیکٹ کے طلبہ کی تعداد 4 سے بتدریج 40 ہزار بڑھانے کا اعلان کیا، اور کہا کہ کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ٹیوٹا فری کورسز نوجوانوں کا حق ہے کسی کا احسان نہیں،جس سے محروم رکھا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوا زشریف نے ڈس پلے سنٹر میں دستکاریوں، پینٹگز، سرامک ورک کوسراہا،طالبہ نے وزیر اعلی مریم نوا زشریف کو ہاتھ سے بنائی ہوئی پینٹنگ پیش کی،وزیراعلی مریم نوازشریف نے کالج میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹریننگ پر بریفنگ لی،صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے پراجیکٹ کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جاپان، یونان اور دیگر اداروں میں ٹیوٹا کے سکلڈ ورکر کی مانگ ہے۔ ٹیوٹا کے چیر مین ساجد کھوکھر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں ٹیوٹا کے 15 اداروں کے طلبہ نے شرکت کی،20 ٹیوٹا اداروں کے طلبہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ،وزیر اعلی مریم نواز شریف نے واپسی پرکھڑی طالبہ کو دیکھ کر گاڑی روک کر سیلفی بنوائی،سینٹر پرویز رشید، سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا عظمی زاہد بخاری، رانا سکندر حیات، بلال اکبر،ایم پی اے ثانیہ عاشق، میاں مرغوب، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز، اور دیگر حکام نے شرکت کی.
رواں سال 590سڑکو ں کی مرمت اور بحالی کامنصوبہ مکمل کرنے کا ہدف
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزیر کمیونیکنیشن اینڈ ورکس صہیب احمد ملک کی ملاقات ہوئی ہے،صوبائی وزیر نے صوبے بھر میں روڈز کی مرمت، بحالی اور نئی سڑکو ں کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ پنجاب بھر کی 590روڈز کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کر دیا گیا-صوبے بھر میں 11500کلو میٹر سڑکوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے-رواں سال 590سڑکو ں کی مرمت اور بحالی کامنصوبہ مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے-اجلاس میں 5ایکسپریس وے کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہریوں کی سہولت کے لئے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیا.
کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس ، پارک اینڈ ہارٹیکلچر پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے،کوئی حصہ محروم نہ رہے۔ شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے، پانی کے نکاس کا پائیدار نظام بھی وضع کیا جائے۔ واسا ، ایم سی ایل اور دیگر متعلقہ ادارے مربوط اور منظم انداز میں کام کریں۔کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں ۔ ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں دیکھنا تکلیف دہ امر ہے ۔تمام ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری ،چیر مین پی اینڈ ڈی ، سیکرٹریز ، کمشنر ڈپٹی کمشنر ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر موجود تھے
لاہور ہائیکورٹ نے طلبا کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی
مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بجلی کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔ سیکرٹری زراعت
صوبہ پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بجلی کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔ بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 12 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے زراعت ہاؤس لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ”ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام ” کے تحت زرعی ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کے منصوبے بارے پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کے لیے محکمہ توانائی، آبپاشی اور شعبہ اصلاح آبپاشی و زراعت توسیع فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کے لیے محکمہ زراعت توسیع فصلوں کی کاشت کا ڈیٹا فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ آبپاشی زیر زمین پانی کی گہرائی بارے معلومات فراہم کرے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے واضح کیا کہ زیادہ گہرائی میں پانی کی دستیابی والے اضلاع کو سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ صرف آبپاشی کے لیے موزوں پانی کے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ اصلاح ابپاشی شمسی توانائی پر منتقل ہونے والے ٹیوب ویلز سے سیراب ہونے والی زمینوں کی لیزر لینڈ لیولنگ کرائے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ توانائی سولر سسٹم فراہم کرنے والی کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کرے گا۔ اچھی ٹیکنیکل اور فنانشل شہرت کی حامل کمپنیوں کو سکیم کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے گا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ محکمہ زراعت قرعہ اندازی کیلئے درخواستوں کی وصولی کرے گا اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب کاشتکاروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب شہنشاہ فیصل عظیم، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کیپٹن(ر) وقاص رشید، ڈائریکٹر جنرل زراعت فیلڈ انجنئیر سہیل احمد، ڈائریکٹر جنرل زراعت اصلاح آبپاشی ملک محمد اکرم، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی