عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز ریمارکس،عدالت نے ڈی جی پیمرا، اینکر پرسن کو طلب کر لیا

0
90
lahore high court

عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز ریمارکس،عدالت نے ڈی جی پیمرا، اینکر پرسن کو طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز ریمارکس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر ڈی جی پیمرا، مقامی چینل کے اینکر سمیع ابراہیم اور چینل کے سی ای او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد نے اظہر کھوکھر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار کی طرف سے منیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ 12جنوری کو سمیع ابراہیم نے اپنے پرگرام میں عدلیہ پر تنقید کی۔پرگرام میں عدلیہ کے بارے نازیبا اور توہین آمیز گفتگو کی گئی۔ عدلیہ کے بارے یہ ریمارکس توہین عدالت کے مترادف ہیں ۔پیمرا نے اسکی تحریری درخواست پر چینل اور اسکےپروگرام پر ایکشن نہ لیا

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ڈی جی پیمرا۔سی ای او بول نیوز اور سمیع ابراہیم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ،

عدالت نے سماعت کے بعد کاروائی 4 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی ہے

Leave a reply