اداکار عدنان صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌ نوجوان نسل سے بہت متاثر ہوتا ہوں اور میں مانتا ہوں کہ نوجوان نسل ہم سے زیادہ زہین ہے ، سارے نئے فنکار بہت اچھی اداکاری کررہے ہیں، ایسی اداکاری کرتے ہیں کہ ہم دیکھ کر حیران رہ جائیں، انہوں نے کہا کہ آج کل کے لڑکے لڑکیاں بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ ان کو زندگی میں کیا کرنا ہے اور کس شعبے میں نام بنانا ہے، عدنان صدیقی نے یہ بھی کہاکہ آج کل کی نسل کے پاس سوشل میڈیا ہے ان کو پتہ ہے کہ ہم نے سوشل میڈیا کو اپنے لئے کیسے استعمال کرنا ہے، یہ سب چیزیں ہمارے پاس

نہیں تھیں اور میں اسی لئے نوجوان نسل سے بہت زیادہ متاثر ہوں کہ وہ بہت زیادہ فوکسڈ ہیں ان کو پتہ ہے کہ ان کو کیا چاہیے یاد رہے کہ عدنان صدیقی نے نوے کی دہائی میں اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا اور آج تک اپنی اداکاری سے شائقین کو محظوظ کررہے ہیں. انکا ابھی تک کا آخری ڈرامہ ہے میرے پاس تم ہو.اس ڈرامے نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کیا

Shares: