پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار عدنان صدیقی اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان جلد ایک ساتھ دکھائی دیں گے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے اپنی اور راحت فتح علی خان کی فوٹو کا کولاج شئیر کیا اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ میرا اور راحت فتح علی خان صاحب کا مشترکہ پراجیکٹ جلد آرہا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CC9EIWwH26U/
عدنان صدیقی نے بتایا گزشتہ 2 ماہ میرے لیے بہت پریشان کن رہے کئی قریبی دوستوں کوکھودیا اور یہ وقت گزارنا اتنا آسان نہیں تھا میں اس تکلیف کو سمجھ سکتا ہوں جس سے آپ سب گزرے کیونکہ میں نے بھی اسی تکلیف کاسامنا کیا ہے-

انہوں نے راحت فتح علی خان کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے لکھا کہ میں نے کہیں محسوس کیا کہ اللہ ہم سے خوش اور راضی نہیں ہے۔

عدنا صدیقی نے کہا کہ اس خیال نے مجھے کوویڈ 19 کے اور اس کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی زندگیوں کے حوالے سے چند سطریں لکھنے پرمجبور کیا۔

اداکار نے بتایا کہ میں عام طور پر اپنے لئے لکھتا ہوں لیکن اس بار آپ لوگوں کے ساتھ اس کا اشتراک کرنے کا سوچا –

انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کو راحت فتح علی خان نے نے بےحد پسند کیا اور یوں دونوں کا اشتراک ہوا۔

سینئراداکار نے بتایا کہ اس دُعا کی ویڈیو جلد ہی ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا پر جاری کی جائے گی۔

اپنی پوسٹ کے اختتام میں اداکار نے کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائیہ کلمات لکھے کہ میری تمام دعائیں کورونا سے جاں بحق والوں کے لئے ہیں-

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 191 ہو چکی ہے، جبکہ اس جان لیوا وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 709 تک جا پہنچی ہے 2 لاکھ 13 ہزار ایک سو پچھتر لوگ صحتیاب ہو چُکے ہیں-

Shares: