پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے ترکی کے شہر استنبول میں سلطنت عثمانیہ سے قیام سے قبل بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کے مزار پر حاضری دی۔

باغی ٹی وی : پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جانا والا ڈرامہ ‘ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں یہ ڈرامہ اور اس کے کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام میں مقبول ہے بلکہ شوبز کی کچھ شخصیات بھی اس ڈرامے کو سراہ رہی ہیں جن میں عدنان صدیقی بھی شامل ہیں-

گزشتہ دنوں عدنان صدیقی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے ترکی کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کی۔

حال ہی اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سلطنت عثمانیہ سے قیام سے قبل بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کے مزار پر موجود ہیں۔
https://www.instagram.com/tv/CF4ibUOHD3g/?igshid=waq8br73pbp
ویڈیو میں عدنان صدیقی نے مداحوں کو ’ارطغرل غازی‘ کی قبر دکھائی اور اہم معلومات بھی بتائیں۔

عدنان صدیقی نے ویڈیو کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا اب اگر کوئی ارطغرل غازی سے متعلق نہیں جانتا ہوگا تویہ حیران کن ہوگا کیونکہ وہ بورنگ تاریخی کتابوں سے باہر نکل کر لیجنڈری ترک سیریز ارطغرل میں موجود ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں ارطغرل غازی کے مداح بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان دنوں اس ڈرامے پر بہت زیادہ بات چیت ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں ارطغرل کے مزار پر موجود ہوں جو سوغوت میں واقع ہے جنہیں تاریخی واقعات کی وجہ سے ایک طرح سے سلطنت عثمانیہ کا بانی کہا جاسکتا ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ ارطغرل غازی قائی قبیلے کے سردار تھے جنہوں نے اسلام کی خاطر بہت سی قربانیاں دیں، مسلمانوں اور غیرمسلموں کے لیے ایک جیسی محفوظ اور خوشحال ریاست کی خواہش کی جہاں سب کے لیے انصاف موجود ہو‘۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ جب میں نے ارطغرل غازی کے مزار کی خوبصورتی اور سادگی دیکھی تو میرے ذہن میں بہت سے خیالات آئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے سوچا تھا کہ ان کا مزار ایک بہت بڑی جگہ پر ہوگا لیکن ایسا بالکل نہیں ہے ان کا مقبرہ سادہ اور چھوٹی سی جگہ پر بنا ہوا ہے جو ارطغرل غازی کی عظمت کو بیان کرتا ہے۔

اس سے قبل عدنان صدیقی نے انسٹا گرام اسٹوریز میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی بنانے والی کمپنی سے وابستہ قادر نامی شخص کے ساتھ موجود ہیں۔

عدنان صدیقی نے پاک ترک دوستی زندہ باد کہتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترک سیریز بنانے والی کمپنی کے حکام کے ساتھ موجود ہیں اور مداح جلد خوشخبری سنیں گے۔

اس کے ساتھ ہی ویڈیوز میں عدنان صدیقی کو ارطغرل ڈرامے سے جڑے خصوصی تحائف وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے اورنہ صرف اس سیریز بلکہ اس کے کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

جو مقبولیت دنیا بھر میں ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر کے دکھایا گیا ہے-

ارطغرل کی دنیا بھر میں کامیابی کا ندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے دنیا کے ایک سو چھالیس ( 146 ) ممالک سے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی بلکہ وہاں ڈراموں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بھی قرار پایا۔

یہ وہ ڈرامہ ہے جس نے مسلمانوں کو ان کے حقیقی ہیروز سے متعارف کرایا ہے۔ یہ وہ ڈرامہ ہے جس کے بارے میں رجب طیب اردگان نے کہا ”جب تک شیر اپنی تاریخ خود نہیں لکھیں گے ان کے شکاری ہی ہیرو ٹھہریں گے“ اور ”ہم اسلامی تاریخ اس طرح لکھیں گے جس طرح وہ تھی“ اور جب یہ اسلامی تاریخ ارطغرل نامی ڈرامے کے ذریعے دنیا کی دکھائی تو لوگ اسلام قبول کرنے لگے۔ یہ وہی ڈرامہ ہے جس نے اغیار کی ان کوششوں پر پانی پھیر دیا جو اسلام کے سنہری ماضی کو داغدار کرنے میں صرف کی گئی تھیں۔

یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ سے 700 ملین ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا ڈراما غازی ارطغرل آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان، البانیہ، پولینڈ، سربیا، بوسنیا، ہزروگوینا، ہنگری اور یونان اور پاکستان میں ریکارڈ توڑنے کے بعد اب آذر بائیجان کے سرکاری ٹیلی وژن اے زیڈ ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا-

خلافت عثمانیہ کے قیام سے قبل کے ترک خطے اور اسلامی دنیا کے حالات پر بنائی گئی یہ ٹی وی سیریز مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان میں مقبولیت کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

عدنان صدیقی کی شہرہ آفاق ترک سیریز دیریلیش ارطغرل سے جڑی اہم شخصیات سے ملاقات،…

عدنان صدیقی نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی روانہ

کورلش عثمان کے سیزن 2 کے آغاز کی تاریخ سامنے آ گئی

ارطغرل غازی کو پاکستان میں سب سے زیادہ کیوں دیکھا جاتا ہے وزیر اعظم عمران خان نے…

ارطغرل غازی صرف یہ ثابت کرنے کے لئے پاکستان لایا تھا کہ فحاشی کے بغیر بھی ریٹنگ آ…

عدنان صدیقی نے عمران خان کی نوجوانوں کیلئے تجویز کردہ کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘…

Shares: