قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی مزار اقبال پر حاضری اور فاتحہ خوانی

0
35

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی مزار اقبال پر حاضری ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے پہلو میں واقع حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس کے علاوہ ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق نے اپنی شاعری کے ذریعے پاک وہند کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونکی اور الگ وطن کا خواب دیکھا جسے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں تعبیر ملی۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کی شاعری پر عمل کرکے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

Leave a reply