پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور مقبول ترین اداکار عدنان صدیقی نے عمران خان کی نوجوانوں کیلئے تجویز کردہ کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا فیصلہ کرلیا۔
باغی ٹی وی : پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کتاب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب میری اگلے پڑھنے کی فہرست میں محبت کے چالیس اصول سب سے پہلے شامل ہے طویل مدت سے یہ کتاب میرے بُک شیلف پر رکھی ہوئی تھی تاہم اب اسے پڑھنے کی ایک اچھی وجہ مل گئی ہے۔
On my list for next read ‘The 40 Rules of Love.’ Thank you for the recommendation @ImranKhanPTI . Great reason to finally pick it up from my bookshelf where it’s been lying for months! Hope it inspires me as much! #bibliophile #goodreads pic.twitter.com/FPDAHSphow
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) October 4, 2020
انہوں نے عمران خان کا اس کتاب کو نوجوانوں کے لیے تجویز کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ کتاب اب جلد پڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ امید کرتا ہوں کہ یہ کتاب انہیں متاثر کرنے میں کامیاب رہے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے وزیر اعظم نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ اس اکتوبر میں اپنے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ تُرک مصنفہ ایلف شفق کی ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھیں جو عشق حقیقی پر ایک بہت ہی پراثر کتاب ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس میں صوفی ازم، مولانا محمد جلال الدین رومی اور ان کے مرشد شمس تبریزی پر گفتگو کی گئی ہے میں نے کتاب چند سال قبل پڑھی تھی اور اس سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ایلف شفق ترکی اور انگریزی کی مشہور ناول نگار ہیں۔ انہوں نے اپنے اس ناول میں 8 سو سال قدیم رومی و شمس کی محبت کو نہایت دلچسپ انداز میں اکیسویں صدی کے ایک کردار کے ذریعے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کا 2017 میں اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔