سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی شہریوں کوعیدالضحیٰ پر سخت احتیاط کرنے کی اپیل

0
40

کورونا پر تیزی سے بہتری ہو رہی ہے،مزیداحتیاط کی جائے. کورونا کے باعث ملک میں اموات کی شرح 80فیصد کم ہونا تسلی بخش ہے. وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کے باعث حالات بہتر ہو رہے ہیں. عید پر ایس او پیز پر عملدرآمد ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے.
ذمہ داری کا مظاہرہ نہ ہوا تو دوبارہ خطرہ پیدا ہو سکتا ہے. حکومت نے وسیع تر مفاد میں مجبوراً سافٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا:عبدالعلیم خان

عید پر دوسروں کا خیال رکھنے اور سادگی اپنانے کی زیادہ ضرورت ہے. سماجی فاصلے اور حفاظتی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے. شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو حالات مزید بہتر ہو جائیں گے. ہسپتال خالی،وزیر اعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں.کورونا پر پاکستان میں دوسرے ملکوں کے مقابلے میں حالات بہت بہتر رہے. کورونا کو شکست دینے کے قریب ہیں، دوبارہ بے احتیاطی نہیں ہونی چاہیے. پی ٹی آئی کارکن شہریوں کی آگاہی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں:سینئر وزیر پنجاب

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی این اے129سے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو

Leave a reply