آئین میں درج اسمبلی کے ایام پورے کریں گے، بابراعوان پراعتماد

‏صدرعارف علوی سے مشیر پارلیمانی اموربابراعوان کی ملاقات ہوئی ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے آئندہ خطاب پر مشاورت ہوئی ہے.

صدرمملکت نے پارلیمانی امورکو پیپرلیس کرنے کی کاوشوں کوسراہا ہے، انتخابی اصلاحات کیلئے بابراعوان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے،
‏جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے ای وی ایم ٹیکنالوجی ضروری ہے.

بابراعوان نے صدرمملکت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ‏آئین میں درج اسمبلی کے ایام پورے کریں گے، ووٹ کا حق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آئینی تقاضا ہے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ ہرصورت پورا کریگی.

Comments are closed.