لندن: نواز شریف اور جج رانا شمیم کے حلف ناموں کی لندن کے ایک ہی پبلک نوٹری سے تصدیق :قوم چال سمجھ گئی،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے بہت ہی قریبی ساتھیوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف اور جج رانا شمیم کے حلف نامے لندن کے چارلس گوتھری نامی ایک ہی پبلک نوٹری سے تصدیق کو پاکستانی قوم بلاسٹ ہونے سے پہلے ہی جان گئی ہے اوراب اس کیس سے اس کے بعد جان بھی نکل گئی ہے
ادھراس حوالے سے قانونی ماہرین نے بھی اس پرایک بہت موثرنقطہ اٹھایا ہے کہ آخرنوازشریف کے کرپشن اوردیگربدعنوانی کے کیسز کا داغ دھونے کےلیے یہ لافرم ہی کیوں پسندیدہ ہے ،
بعض کا کہنا ہےکہ لندن میں رہنے والے جج پاکستان کے اندورونی حالات سے واقف ہی نہیں توپھروہ کیوں نوازشریف اور پھرنوازشریف کے دست راست رانا شمیم کے حلف بردار بنتے ہیں
کیا حَسین اتفاق ہے کہ نواز شریف اور جج رانا شمیم کے حلف نامے لندن کے چارلس گوتھری نامی ایک ہی پبلک نوٹری سے تصدیق یافتہ ہیں pic.twitter.com/Sr7ICFSXc9
— Umer Inam (@UmerInamPk) November 15, 2021
پاکستانی قانونی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ پہلے لندن کے چارلس گوتھری پبلک نوٹری نے نوازشریف کا حلف نامہ تیار کیا اورپھرعدالت میں جمع کروا کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ نوازشریف فرشتہ صفت انسان ہے اور اب وہی لافرم نوازشریف کی حمایت میں جانے والے اس کیس کا بھی ماسٹرمائنڈ لگتی ہے
اکثرماہرین قانون کا یہ بھی کہنا ہےکہ دونوں حلف ناموں کا مقصد ایک ہےکہ نوازشریف کوکرپشن کسیز میں فائدہ پہنچایا جائے ، یہی وجہ ہےکہ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ن لیگ اس کیس کو اپنا الیکشن ٹرینڈ بنانے کی کوشش میں ہولیکن یہ واضح ہے کہ لندن میں رہنے والے وکیل پاکستانی حالات اورسیاسی شعبدہ بازوں کی شعبدہ بازیوں سے واقف نہیں اس لیے ان کا ان کیسز کو عدالت لے کرچلنے کا جواز بنتا ہی نہیں








