افغانستان اور پاکستان کے دوہرے ٹیکس سے بچنے کیلئے معاہدے پر دستخط

0
51
افغانستان

اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان نے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے کنونشن پر دستخط کر دیئے،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مذاکرات کا تیسرا دور ہوا، دونوں وفود کے درمیان مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے، تفصیلی بات چیت کے بعد دونوں فریقین نے متفقہ مسودے پر اتفاق کر لیا، متفقہ مسودے پر دونوں وفود کے سربراہان نے دستخط کیے۔

 

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ افغانی وفد کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، کنونشن سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

افغان وفد کی سربراہی ڈائریکٹر ریونیو لیگل سروسز ندا محمد صدیقی نے کی، پاکستانی وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز، ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل ساجد اللہ صدیقی نے کی۔

 

اس سے پہلے آج گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، وزیراعظم اور دیگر شرکاء کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سفارتی وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، سفارتی وفد افغان حکومت سے دوٹوک بات کرے گا، افغان حکومت کے سامنے کالعدم تنظیم کی کارروائیوں کے ثبوت رکھے جائیں گے، اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیس آپریشن کا بھی فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں موجودہ صورتحال میں ملٹری کورٹس دوبارہ فعال کرنے پر بھی غور کیا گیا، ملٹری کورٹس کے حوالے سے تجویز آل پارٹیز کانفرنس میں رکھی جائے گی، سیاسی قیادت نے فورسز کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a reply