افغان شہری یکم نومبر تک چلے جائیں، اسکے بعد نو کمپرومائز ، نگران وزیر داخلہ

سب غیر قانونی غیر ملکیوں کو جانا پڑے گا،
0
91
sarfaraz bugti

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جب بات غیر قانونی مقیم لوگوں کےحوالے سےہو رہی ہے تو وہ افغانی ہوں یا کوئی بھی غیرملکی، جن کے پاس ویزا ہے، ان کو ہم نے کچھ نہیں کہنا ہم صرف غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو بھیج رہے ہیں،اورکسی کے لئے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، سب غیر قانونی غیر ملکیوں کو جانا پڑے گا،

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پہلے دن ہی کہا تھا کہ صرف افغانستان کے لئے یہ پالیسی نہیں بلکہ سب غیر ملکیوں کے لئے ہے، کسی بھی ملک سے ہو اگر پاسپورٹ نہیں تو واپس جانا پڑے گا، فیصلہ ہوا تھا کہ افغان باشندوں کو ایک گریس پیریڈ دیا جائے جب کہ بہت سارے لوگوں اوران کی طرف سے ڈیمانڈ آرہی تھی کہ لوگ رضاکارانہ طور پرجانا چاہتے ہیں

دوسری جانب غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تفصیلات سامنے آئی ہیں،سندھ میں رواں برس غیر قانونی مقیم 2272 باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے،صرف کراچی میں 2223 افغان باشندے گرفتار کئے جاچکے ہیں

 صرف غیر قانونی غیر ملکیوں کو ہی ملک سے نکالا جا رہا ہے،

پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

Leave a reply