جیل میں موجود غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بھی افغانستان واپسی

0
50
pakistan

ملک سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کاانخلا،وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ایڈ وائزری جاری کر دی

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پی او آر کارڈ ہولڈر جنہوں نے اپنے کارڈ کی تجدید کروا رکھی ہے انہیں ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گا،پی او آر کارڈ رکھنے والوں اور اہل خانہ کے پاس ایف آر سی ہے تو انہیں ڈپورٹ نہیں کیا جائے گا،جن غیر ملکیوں کے پاس اے سی سی کارڈ ہے انہیں ملک بدر نہیں کیا جائے گا، درست ویزہ نہ رکھنے والوں یاویزےمیں توسیع نہ کرنے والوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا،اگر کسی فیملی کا کوئی مریض اسپتال میں ہے تو باقی فیملی کو ڈی پورٹ کیا جائے گا،مریض کو صحت مند ہونے پر ملک بدر کیا جائے گا،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی جائیدادوں کی تحقیقات کی جائے گی،

پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں شہریوں کے انخلا کا معاملہ ،وزات داخلہ نے ہاٹ لائن اور یو اے ین نمبر جاری کردیئے ،
افغان شہریوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے متعلق 051111367226 پر اطلاع دی جاسکتی ہے 051 9211685
پر بھی اطلاع دی جاسکتی ہے ،نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا سلسلہ شروع،اسلام آباد سے 64 جیل میں موجود غیر قانونی قیام کرنے والے افراد کو اسلام آباد پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، ایف آئی اے، اور جیل حکام نے روانہ کیا۔

اپنے وطن واپس بھیجے جانے والوں کو اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں روانہ کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی مقیم افراد کی دی گئی مہلت ختم ہونے پر انخلاء کا عمل شروع کیا گیا ہے،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کےلیے آگاہی پیغامات بھی نشر کیے جارہے ہیں۔غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینا، ملازمت دینے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پاکستان میں صرف پاکستانی قوانین کے مطابق رہنا ممکن ہے۔

واضح رہے کہ غیرقانونی مقیم افراد کے ملک چھوڑنے کی مہلت ختم، اب ملک گیر آپریشن ہوگا، جس میں غیر قانونی افراد کو واپس بھیجا جائے گا، افغان کمشنریٹ کے مطابق منگل کے روز طورخم سرحد سے 21ہزار 536 افراد ہر مشتمل883 خاندان افغانستان واپس لوٹ کر چلے گئے،اکتوبر سے اب تک 5ہزار265 خاندانوں پر مشتمل ایک لاکھ 4ہزار85افراد اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں.

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج ہم نے 64 افغان شہریوں کووطن واپسی کا سفر شروع کرنے پر الوداع کہا، کسی بھی غیر ملکی جس کے پاس ضروری دستاویزات نہ ہونے پر کاروائی کی جائے گی ،غیر قانونی غیر ملکی کو اپنے وطن واپس بھیجنے کا عزم ہے، غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف آج سے آپریشن شروع ہوگا،آپریشن سوئفٹ ہوگا، ماردھاڑ نہیں ہوگی،غیرقانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان علی اچکزئی اور کمشنر کوئٹہ نے پریس کانفرنس کی ہے، جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جن غیر مکیوں نے مہلت سے فائدہ نہیں لیا انکے خلاف کاروائیاں شروع ہوگئی ،پاکستان غیر ملکیوں کی جنت بن گیا تھا جو ملکی مفاد میں نہ تھا ،اب تک سو افراد گرفتار ہوچکے ہیں،اب تک چمن سرحد سے 35 ہزار افراد واپس جاچکے ہیں،جو پاکستانی مہاجرین کی مدد کررہے ہیں اں کا بھی ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے،جن مقامی افسران نے مہاجرین کو شناختی کارڈ بنا کر دیے ہیں ان کا بھی محاسبہ ہوگا ،جن افراد کو گرفتار کیا ہے ان کو ملک بدر کیا جارہا ہے،کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن میں ہولڈنگ سینٹرز فعال کئے ہیں ،ہولڈنگ مراکز میں رکھے افراد کو عارضی طور پر رکھنے کا انتظام کیا جارہا ہے،کوئٹہ سے چمن ریل اور سڑک کے زریعے منتقل کیا جائے گا ،قانون نافذ کرنے والے ادارے بھر پور اقدام کررہے ہیں،نادرا نے ستر ہزار شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں،جو لوگ غلط دستاویزات کی بنیاد پر بیرون ملک گئے انکے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی بلاک ہوگا،چمن سیمت چار مقامات پر غیر ملکی تارکین وطن کے لئے ایگزیٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں،ایران ،نائجیریا اور بھارت کے لوگ کو بھی فارن ایکٹ کے تحت بھیجا جارہا ہے

غیر ملکییوں کا بے دخلی آپریشن ،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر اعجازنے ہولڈنگ سینٹر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہولڈنگ سینٹر میں محکمہ صحت کی جانب سے ہیلتھ ڈیسک قائم کیا گیا ہے،خواتین اور بچوں کیلئے صحت کی سہولیات ہولڈنگ سینٹر میں دی جارہی ہیں،ہولڈنگ سینٹر میں حاملہ خواتین کے علاج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔حکومت کی جانب سے ہدایات ہیں کہ افغان پناہ گزینوں کیلئے صحت کی مکمل سہولت فراہم کی جائے۔ہولڈنگ سینٹر میں خواتین ڈاکٹرز بھی موجود ہیں۔ پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،حراست میں لیئے گئے غیر ملکی کو جانچ پڑتال کے لیے ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا ،ہولڈنگ سینٹر میں پولیس، ریسکیو، محکمہ صحت، نادرا، بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،ہولڈنگ سینٹر کی عمارت کے چاروں اطراف سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ بھی جاری ہے،ہولڈنگ سینٹر کے اندر خصوصی طور پر 5 ڈیسک قائم کر دیئے گئے ،ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم بھی خیابان سر سید کے ہولڈنگ سینٹر پہنچ گئی

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

حکومت کا پیغام پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے 

افغان باشندوں کا انخلا،ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑنا ہی ہو گا

Leave a reply