افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کے بجائے سہ ملکی ٹی20 سیریز کی تصدیق کر دی ہے۔
اے سی بی کے چیئرمین میر وائس اشرف نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اگست میں پاکستان کے ساتھ شیڈول ٹی20 سیریز کے لیے یو اے ای کو میزبان ملک کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔میر وائس اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو طرفہ سیریز کو سہ ملکی بنانے کی تجویز دی ہے، جس میں تیسری ٹیم کے طور پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی شمولیت زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیریز ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے مفید ثابت ہوگی۔
چیئرمین اے سی بی کا کہنا تھا کہ سیریز پاکستان میں ہو یا یو اے ای میں، اس سے فرق نہیں پڑتا، ہماری توجہ بہترین تیاریوں پر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سہ ملکی سیریز سے متعلق بات چیت جاری ہے اور جلد حتمی اعلان متوقع ہے۔
کراچی، گرنے والی عمارت کے ملبے تلے افراد کی تلاش جاری، متاثرہ خاندانوں کی امیدیں قائم
ایبٹ آباد میں 13 سالہ ملازمہ سے مبینہ زیادتی و قتل، ملزم گرفتار
نئے مالی سال میں متوسط طبقے کی گاڑیاں مہنگی، لگژری گاڑیاں سستی
فضائی نگرانی کی صلاحیت ، پاکستان کا چین سے KJ-500 طیارہ خریدنے کا فیصلہ
مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج