بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت دہشتگردی میں ملوث افراد کو ہمارے حوالے کرے،

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ افغان حکام تعاون کی بجائے دھمکی دے رہے ہیں،میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،غیر قانونی تارکین وطن واپس جانے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے،سندھ سے بھی روزانہ کی بنیاد پر 8 سو سے ایک ہزار تک لوگ آرہے ہیں،وطن واپس جانے والوں کو تمام سہولتیں دے رہے ہیں،موسم کے حوالے سے گرم کپڑے وغیرہ بھی دے رہے ہیں،غیر قانونی رہائش پزیر افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دے سکتے،ایران سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی افراد کی بھی شناختی کارڈ بلاک کیئے جارہے ہیں،ڈھائی لاکھ غیر قانونی شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں،چمن باڈر کے حوالے سے ہماری پلان تیار ہے کوشش ہے سب معاملات حل ہوں، نادرا،ایف آئی اے اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں،قلعہ سیف اللہ کراسنگ پوائنٹ پر بھی سہولیات دے رہے ہیں،پاکستان کو دھمکیاں دینےسےکام نہیں چلےگا،افغانستان دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے،

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

Shares: