کابل : امریکہ سن لے :11 ستمبر کے بعدامریکی فوجی افغانستان میں ہوئے توان کا بُرا انجام ہوگا :افغان طالبان غصے میں آگئے،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے کہاہے کہ اگر امریکہ نے اپنے فوجیوں کے انخلاء کی مقررہ تاریخ 11 ستمبر کے بعد افغانستان میں اپنے فوجی رکھے تو انھیں ردعمل کاحق ہے ۔
غیرملکی نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو میں طالبان ترجمان سہیل شاہین نے امریکی فوجیوں کے ممکنہ قیام کو قبضہ برقراررکھنے کے سلسلے کی ایک قسم قراردیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ اوراتحادی یہ یاد رکھیں کہ اگرانہوں نے افغانوں کومزید پریشان رکھنے کی جسارت کی توپھرہم سے بُرا کوئی نہیں ، افغان طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغانوں کے حقوق لڑکرحاصل کیے جائیں
ذرائع کے مطابق افغان طالبان ترجمان نے کہاہے کہ بہت جلد سارے افغانستان پرامارت اسلامی کی حکومت ہوگی اورافغانستان میں امن وخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا
ادھر یہ بھی معلوم ہو اہے کہ امریکہ افغان طالبان سے رابطہ کرنے کی کوشش میں ہے تاکہ افغان طالبان کواعتماد میں لیا جاسکے لیکن فی الحال ایسا ہوتے ہوئے نظرنہیں آرہا