افعانستان کے صدراشرف غنی لاہورپہنچ گئے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افغان صدر کا استقبال کیا
افغان صدر آج پہنچیں گے لاہور، سیر کرنے کہاں جائیں گے؟ خبر آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی اسلام آباد سے لاہو رپہنچ گئے ،لاہور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نےایئرپورٹ پرافغان صدرکا استقبال کیا ،افغان صدراشرف غنی نے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارسے پرجوش مصافحہ کیا، لاہور ائیر پورٹ پر بچوں نےافغان صدرکو گلدستے پیش کئے
افغان صدر اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر بات چیت
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افغان صدراشرف غنی کولاہورآمد پرخوش آمدید کہتےہیں،افغانستان کے صدرکی آمد پاک افغان تعلقات کےنئے باب کا آغاز ہے، افغان صدرکی آمد اہل پنجاب کیلئے اعزازہے، عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اشرف غنی کے دورے سے پاک افغان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،دونوں ممالک کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں،پائیدار ترقی اوراستحکام کیلئے امن ناگزیر ہے
افغان صدر بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے، شاہی قلعہ کی سیر اور مزار اقبال پر بھی حاضری دیں گے،افغانستان کے حوالہ سے ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے،. لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد رات 7 بجے سپیشل پرواز کے ذریعے کابل روانہ ہوجائیں گے۔
افغان صدر کی آمد کے پیش نظر ان کے بھرپور استقبال کی تیاریاں کر لی گئی ہیں مال روڈ کو وزیر اعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور افغان صدر اشرف غنی کی تصاویر کے بینرز سے سجا دیاگیا ہے جبکہ بادشاہی مسجد کی جانب جانے والئے تمام راستوں پر بھی بینرز لگا دیے گئے ہیں
واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے ، پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،افغانستان کے پاکستان میں سفیرعاطف مشعال اور دفتر خارجہ کے حکام نے افغانستان کے صدر کا استقبال کیا تھا ،افغان صدر کو نورخان ائیر بیس پر اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی