افغان طالبان دنیا سے مہذب اندازسے پیش آئیں تاکہ دنیا سفارتی تعلقات قائم کرنے پرمجبورہو: پوتن

ماسکو: افغان طالبان دنیا سے مہذب اندازسے پیش آئیں تاکہ دنیا سفارتی تعلقات قائم کرنے پرمجبورہو: ،اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ طالبان افغانستان میں مہذب انداز میںپیش آئے گا تاکہ دنیا بھر کے ممالک کابل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھ سکیں۔

روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہاہے کہ روس افغانستان کے ٹوٹنے میں دلچسپی نہیں رکھتا کیونکہ اگر ایسا ہوا تو پھر کوئی بات کرنے والا نہیں رہے گا۔

پوتن نے کہا کہ طالبان جتنا زیادہ اپنے آپ کو بدلے گا اور لوگوں کے ساتھ مشغول ہوگا اتنا ہی بات کرنا ، رابطہ کرنا ، بات چیت کرنا اور سوال پوچھنا ، اتنا ہی آسان ہوگا۔

روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدبازی نہیںرہا ہے ، لیکن کابل میں روس کے سفیر نے کہا کہ ماسکو افغانستان میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھے گا۔

یاد رہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتن چند دن پہلے یہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اس پورے خطے میں امریکہ کی موجودگی کو بردادت نہیں کرتے . لٰہذا امریکہ کو اب یہاں سے نکل جانا چاہیے

Comments are closed.