اسلام آباد: قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کوعارضی طور پر پاکستان میں رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے-

باغی ٹی وی: پاکستان سے غیر قانونی غیرملکیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، تاہم قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان باشندوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں، کیوں کہ دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو عارضی طور پر پاکستان میں رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر یا اے سی سی کارڈز کے حامل افغان مہاجرین پاکستان میں رہ سکتے ہیں، قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کوتحفظ حاصل ہوگا،طورپرقیام کرسکتے ہیں نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار نہ کیا جائے-

موسمیاتی بحران ہر گھنٹے 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر نقصان کا سبب بن رہا …

افغان مہاجرین کی مبینہ گرفتاریوں کے معاملے پروزارت سرحدی و ریاستی امور (سیفران) نے خط میں لکھا کہ تمام صوبے یقینی بنائیں کہ قانونی افغان مہاجرین کو ہراساں نہ کیا جائے، پروف آف رجسٹریشن اور افغان سیٹیزن کارڈ والوں کو عارضی طور پر رہنے کی اجازت ہے قانونی دستاویزات کے حامل مہاجرین کی واپسی رضاکارانہ بنیاد پر ہی ہوسکتی ہے۔

وزارت سیفران نے اپنے خط میں تمام صوبوں کو اس معاملے میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار اور ہراساں نہ کریں۔

کینیڈین حکومت نئی دہلی کے ساتھ کشیدہ سفارتی صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں کر …

واضح رہے کہ حکومت نے غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو یکم نومبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، پاکستان میں تقریباً 17 لاکھ 30 ہزار افغان شہریوں کے پاس رہائشی دستاویزات نہیں،‍‍ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 13 لاکھ غیرقانونی تارکینِ وطن رہائشی ہیں، 8 لاکھ 80 ہزار مہاجرین کو قانونی حیثیت فراہم نہیں کی گئی۔

Shares: