افغانستان ،وسطی ایشیا اور پاکستان کا کیسا تعلق بننے جارہا، اسد قیصر کا اہم اعلان
باغی ٹی وی :سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ افغانستان کےساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کررہےہیں، خیبرپختونخوا کے لوگوں کو پہلی دفعہ وفاق کےمنصوبےمیں حصہ ملاہے،
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبےکےبعد یہ خطہ معاشی سرگرمی کامرکز ہوگا، سی پیک میں خیبرپختونخوا کا بنیادی حصہ ہوگا
دسمبر میں وفد کےساتھ افغانستان جاؤں گا،ہم چاہتےہیں پاکستان، افغانستان،وسط ایشیاکےدرمیان مضبوط تجارتی روابط ہوں،
ماضی میں یہ خطہ معاشی سرگرمیاں کا مرکز ہوتاتھا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ خطہ معاشی سرگرمیاں کا مرکز ہوتا تھا، دہشت گردی کی وجہ سے اس خطے میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کر رہے ہیں، دسمبر میں وفد کے ساتھ افغانستان جاؤں گا۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے لوگوں کو پہلی دفعہ وفاق کے منصوبے میں حصہ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد یہ خطہ معاشی سرگرمی کا مرکز ہو گا، سی پیک میں خیبر پختون خوا کا بنیادی حصہ ہو گا۔