افغانستان پھرمیدان جنگ بن گیا:جھڑپوں میں 33 افراد ہلاک
کابل :افغانستان پھرمیدان جنگ بن گیا:جھڑپوں میں 33 افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق افغانستان مین پھرجھڑپیں شروع ہوگئی ہیں ، ادھر ذرائع کے مطابق افغانستان میں ہونے والی جھڑپوں میں 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں کم از کم 13 سکیورٹی فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر آباد کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 16 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ صوبہ بغلان کے ترجمان جاوید بشارت نے حملے کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ادھرافغانستان کے صوبہ ارزگان کے ضلع دیر وود میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 17 طالبان ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ اس دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود کو بھی تباہ کردیا گیا۔