افغانستان کا حل کیسے ممکن وزیر اعظم نے بتادیا

افغانستان کا حل کیسے ممکن وزیر اعظم نے بتادیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کابل کا میرا دورہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کے عزمِ صمیم کے اظہار کی جانب ایک اور قدم ہے۔ میں کبھی بھی (تنازعات کے) عسکری حل کا قائل نہیں رہا چنانچہ ہمیشہ سے میرا ایمان رہا ہے کہ افغانستان میں امن سیاسی گفت و شنید ہی سے حاصل ہوگا۔


واضح‌ رہے کہ وزیراعظم افغانستان کے دورے سے واپس لوٹے ہیں ، اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی افغان صدر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کے باوجود پرتشدد واقعات پر تشویش ہے۔ پاکستان افغانستان کے بعد ایک ایسا ملک ہے ، جو افغانستان میں امن کے لئے سب سے زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے امریکیوں کے ساتھ طالبان کی بات چیت شروع کرنے اور پھر انٹرا افغان مذاکرات کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے عوام چار دہائیوں سے تشدد کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کا سابقہ ​​فاٹا خطہ بھی تباہ ہوگیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ قبائلیوں کا ذریعہ معاش بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس سے خطے کو اربوں روپے مالیت کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سرحد کے دونوں اطراف کے عوام امن، تجارت اور رابطے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے مابین اس تجارت اور رابطے میں اضافہ ہوگا

عمران خان کا دورہ افغانستان سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش ناکام

Comments are closed.