افغانستان میں سو بستر پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر مکمل، پاکستانی قوم کی طرف سے تحفہ ہے، شہریار آفریدی
وزیر مملکت برائے سیفران شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سو بستروں پر مشتمل ہسپتال افغان عوام کے لیے عطیہ ہے جو افغانستان کا تیسرا بڑی ہسپتال ہے، پاکستان جنگ سے تباہ حال افغانستان میں پائیدار امن وترقی میں افغانستان کا سب سےبڑا پاٹنر ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے دن افغانستان کے صوبہ لوگر میں پاکستان کی جانب سے عطیہ کئے گئے ھہسپتال کی افتتاحی تقریب کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی ہدایات دی گئ ہیں کہ پاکستان کا یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام افغان عوام تک پہنچائیں کہ پاکستان اپنے افغان بھائیوں کا کس طرح خیال رکھتے ہیں، پاکستان کی جانب سے تعمیر کیا گیا ہسپتال افغانستان کا تیسرا بڑا ہسپتال ہے یہ پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے افغان بھائیوں کے لیے تحفہ ہے،
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے جس سے طویل عرصے سے جاری جنگ کا خاتمہ کرکے امن کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔وزیراعظم پاکستان نے اپنے تاریخی دورہ امریکہ کے دوران امریکہ کے صدر پر واضح کیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی کوششوں سے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کے لیے کوششیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مذاکرات کی کامیابی کے لیے ذاتی طور پر دن بدن کوشاں ہیں اس حوالے سے جلد اچھی خبر ملے گی شہر یار خان نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی چالیس سالوں سے میزبانی کرکے تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے ۔پاکستان اور افغانستان ایک جسم اور جان کی مانند ہیں پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ جب بھی افغانستان کو مدد اور معاونت کی ضرورت پڑی تو پاکستان نے بھر تعاون و مدد کی،
وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے افغان بھائیوں کی اس طرح مدد کی جس طرح انصار مدینہ نے مہاجرین مکہ کی مہمان نوازی کی تھی اس موقع پر افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر فیروز الدین فیروز نے کہا کہ نائب امین اللہ ھسپتال پاکستان کی عوام کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے افغانستان کی عوام کے لیے جو سو بستروں پر مشتمل ہے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کے لیے علاج کی فراہمی کا بہترین تحفہ ہے، ہم پاکستان کی عوام اور حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا اس موقع پر افغانستان کے صوبہ لوگر کے گورنر حاجی نیاز محمد حامدی نے وزیر مملکت کا لوگر آمد پر استقبال کیا پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے سفیر ذاہد نصر اللہ خان بھی تقریب میں موجود تھے،
محمد اویس