افغانستان نے آج مکمل آزادی حاصل کر لی ذبیح اللہ مجاہد

0
43

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان نے آج مکمل آزادی حاصل کر لی-

باغی ٹی وی : امریکی فوج کے انخلاء کے بعد ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ افغانستان نے آج مکمل آزادی حاصل کر لی آخری امریکی فوجی آج رات 12 بجے افغانستان سے نکل گیا۔


ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان نے مکمل آزای حاصل کرلی،الحمد اللہ۔ کابل میں ہوائی فائرنگ امریکی فوجیوں کے جانے کی خوشی میں کئی گئی،کابل کے شہری پریشان نہ ہوں۔

آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے روانہ، کابل ایئرپورٹ پر افغان طالبان کا قبضہ،جنگ ختم

طالبان رہنما انس حقانی نے کہا ہے کہ خوش ہوں ہم نے افغانستان میں ایک بارپھرتاریخ رقم کردی اور یہ فخریہ لمحات دیکھنے نصیب ہوئے افغانستان پر امریکی اورنیٹو افواج کا20سالہ قبضہ آج ختم ہوگیا،20سالہ جہاداورقربانیوں کےبعد یہ تاریخی لمحات قابل فخر ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کا قبضہ ختم ہوگیا، امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔

طالبان نے تاریخ رقم کر دی طالبان رہنما انس حقانی

طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے ذرائع کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر اس وقت افغان طالبان کے مسلح گارڈ پہرہ دے رہے ہیں اوریہ بھی خبریں ہیں کہ ترک افواج بھی افغان طالبان کے ساتھ کابل کے ایئرپورٹ کو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے اورامریکیوں کے فرار کے بعد علاقے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے-

Leave a reply