ڈیفنس کار حادثہ،ملزم افنان کے والد کی عبوری ضمانت کنفرم

0
175
afnan

انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈیفنس کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کی ہلاکت کے کیس میں ملزم افنان کے والد کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،

عدالت نے ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کردی ،انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،

ڈی ایچ اے حادثہ کی کہانی، افنان شفقت کے والد کی زبانی

ملزم افنان کے والد شفقت کا مکمل انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں

واضح رہے کہ ڈیفنس لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کم عمر نوجوان نے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے. ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

 عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

Leave a reply