عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

انڈیا کی عوام کی بجائے پاکستانی عوام زیادہ روادار ہے
0
43

معروف اداکار عدنان صدیقی جن کا ڈرامہ میرے پاس تم ہو انڈیا کے ٹی وی چینل زی زندگی پر دکھایا جائیگا، ان کو انڈین ایکسپریس نے خصوصی انٹرویو کیا، اس انٹرویو میں‌اداکار نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے پاس تم ہو انڈین چینلز پر اب دکھایا جا رہا ہے، لیکن مجھے ایک گلہ ہے، اور وہ یہ گلہ ہے کہ جس طرح سے پاکستانی انڈین کرکٹرز ، سٹارز اور فلموں کو پسند کرتے ہیں اس طرح‌سے انڈین عوام نہیں کرتے. انڈیا کی عوام کی بجائے پاکستانی عوام زیادہ روادار ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے انڈیا میں‌بہت مقبول ہیں، میں مانتا ہوں کہ ہماری فلمیں انڈیا کی فلموں سے مقابلہ نہیں کر سکتیں لیکن یہ بھی مانتا ہوں کہ پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ انڈیا کا ڈرامہ نہیں کر سکتا. انہوں مزید یہ بھی کہا کہ ڈراموں کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں‌کی انڈیا میں‌مقبولیت ہے.

اس حوالے سے انہوں نے ایک واقعہ بھی یاد کیا ، انہوں نے کہا کہ سری دیوی کے ساتھ جب میں‌فلم موم کررہا تھا تو مجھے پرانی دہلی جانے کا اتفاق ہوا ، وہاں کچھ کھانے کو چلا گیا ، ”پرڈیوسر بونی کپور نے مجھے کہہ دیا تھا کہ سیکیورٹی ساتھ لیجائو، میں نے کہا کہ مجھے کوئی نہیں پہچانے گا لیکن میں حیران رہ گیا کہ وہاں لوگوں نے مجھے گھیر لیا اور پہچان لیا. ”

Leave a reply