باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزاہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارا دشمن ہماری شان کے مطابق جنگ نہیں کرسکتا،

نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں سامنے سے لڑی جاتی ہیں جبکہ ہمارے دشمن کا نشانہ معصوم بچے، خواتین، عبادتگاہیں اور نہتے شہری ہوتے ہیں۔

نوابزاہ جمال خان رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اتنا گر نہیں سکتے کہ ہم بھی یہ سب کریں پر جب وقت آیا تو ہم سینہ تان کر سامنے سے وار کریں گے

بلوچستان بارے دشمن کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے،جمال خان رئیسانی کا پیغام

نوابزادہ جمال رئیسانی سول میڈیا پر متحرک ہیں اور بلوچستان کے خلاف بھارتی سازشوں پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے رہتے ہیں، ایک اور ٹویٹ میں رئیسانی کا کہنا تھا کہ بھارت پچھلے ستر سالوں سے کسی نا کسی طرح بلوچستان میں انارکی پھیلا کر اپنا مقصد حاصل کرنا چاہ رہا ہے، اب سی پیک کے بعد اُس کی شرانگیزیوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہم نے سینکڑوں نوجوان کھو دیے۔ ہم نے اپنے زخموں سے بہت کچھ سیکھ لیا اب ہماری باری ہے۔ اب ہم شطرنج کی چال چلیں گے

میں شکل سے پاکستانی نہیں لگتا؟ سوال پر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے دیا جواب

Shares: