میں شکل سے پاکستانی نہیں لگتا؟ سوال پر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے دیا جواب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزاہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ میری والدہ نے پاکستان کی محبت میں اپنا بڑا بیٹا اور شوہر قربان کر دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ شکل سے پاکستانی نہیں لگتے، میں اُن سب دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری والدہ تھائیلینڈ سے تعلق رکھتی ہیں۔ اُن کے نزدیک پاکستان بھی اُن کا گھر ہے اور اسی پاکستان کی محبت میں میری والدہ نے اپنا بڑا بیٹا اور اپنا شوہر پاکستان کیلئے قربان کیے
اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ شکل سے پاکستانی نہیں لگتے، میں اُن سب دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری والدہ تھائیلینڈ سے تعلق رکھتی ہیں۔ اُن کے نزدیک پاکستان بھی اُن کا گھر ہے اور اسی پاکستان کی محبت میں میری والدہ نے اپنا بڑا بیٹا اور اپنا شوہر پاکستان کیلئے قربان کیے
— Nawabzada Jamal Khan Raisani (@JamalRaisani) May 14, 2020
نوابزادہ جمال رئیسانی سول میڈیا پر متحرک ہیں اور بلوچستان کے خلاف بھارتی سازشوں پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے رہتے ہیں، ایک اور ٹویٹ میں رئیسانی کا کہنا تھا کہ بھارت پچھلے ستر سالوں سے کسی نا کسی طرح بلوچستان میں انارکی پھیلا کر اپنا مقصد حاصل کرنا چاہ رہا ہے، اب سی پیک کے بعد اُس کی شرانگیزیوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہم نے سینکڑوں نوجوان کھو دیے۔ ہم نے اپنے زخموں سے بہت کچھ سیکھ لیا اب ہماری باری ہے۔ اب ہم شطرنج کی چال چلیں گے
بلوچستان بارے دشمن کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے،جمال خان رئیسانی کا پیغام