گزشتہ دنوں معروف اینکرپرسن اور ایک نجی چینل پر مزاحیہ پروگرام کے میزبان آفتاب اقبال نے سابق وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو کیا تو ناظرین کے ذہنوں میں دو باتیں آئیں۔
نمبر ایک یہ کہ جیسے اس انٹرویو میں عمران ہی عمران خان کا انٹرویو کررہا ہو اور دوسری بات یہ تھی کہ جیسے آفتاب اقبال، عمران خان کا انٹرویو کرنے نہیں بلکہ انہیں انٹرویو دینے آیا ہو۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب مذاق اڑایا۔
پی ٹی وی کے اینکرپرسن سبوخ سید تبصرہ کرتے ہیں کہ: "اگر ہمارے صحافی دوست چاہیں تو سیکھ سکتے ہیں ورنہ یہاں تو یہ سن کر ایک سکتہ طاری ہوگیا ہے کہ اب کیا ہو سکتا ہے”
اگر ہمارے صحافی دوست چاہیں تو سیکھ سکتے ہیں ورنہ یہاں تو یہ سن کر ایک سکتہ طاری ہوگیا ہے کہ اب کیا ہو سکتا ہے ۔ pic.twitter.com/3ugLK9qSYx
— Sabookh Syed | سبوخ سید (@SaboohSyed) June 21, 2022
ایک صارف آصف کہتے ہیں کہ: آفتاب اقبال کو عمران خان کا انٹرویو لیتے دیکھ کر احساس ہوا کہ پاکستانی میڈیا کو جدت و ٹرینڈ دینے والا آفتاب اقبال ایک صحافی نہیں بلکہ عقیدت مند بھی ہے جو اپنے لیڈر کو سننا، پوچھنا، اور قریب سے دیکھنا چاہتا ہے۔
ابو علیحہ نے دعوی کیا کہ: پہلے عمران خان کا جعلی امیج بنانے کے لئے یوٹیوبرز اور بلاگرز پر قومی خزانے سے کروڑوں روپے لٹائے گئے۔ اب شنید ہے کہ پختونخواہ کے سرکاری بجٹ سے ٹک ٹوکرز کے لئے ماہانہ 20 کروڑ روپے منظور کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے مزید دعوی کیا کہ: پتا کرلیں کہ خوشامدیہ انٹرویو کرکے آفتاب اقبال نے کتنے کی دیہاڑی لگائی۔”
پہلے عمران خان کا جعلی امیج بنانے کے لئے یوٹیوبرز اور بلاگرز پر قومی خزانے سے کروڑوں روپے لٹائے گئے۔ اب شنید ہے کہ پختونخواہ کے سرکاری بجٹ سے ٹک ٹوکرز کے لئے ماہانہ 20 کروڑ روپے منظور کروائے جارہے ہیں۔
پتا کرلیں کہ خوشامدیہ انٹرویو کرکے آفتاب اقبال نے کتنے کی دیہاڑی لگائی۔
— Abu Aleeha (@abualeeha) June 19, 2022
ایم نوید نامی صارف نے احسن اقبال والے چائے کے بیان والے تناظر میں مزاحیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے لکھا: معیشت ٹھیک ہونے کے بلکل قریب تھی کہ اس دوران عمران خان نے آفتاب اقبال کیساتھ انٹرویو میں چاۓ پی کر معیشت تباہ کر دی۔
ڈاکٹر محمد فاروق نے سوال کیا کہ: عمران خان انٹرویو دے رہا ہے کہ انٹرویو لے رہا ہے؟ آفتاب اقبال نے عمران خان کو بھی بھانڈ سمجھ کر لیکچر دینا شروع کر دیا۔