افغانستان کے بعد ایران آگ کی لپیٹ میںآگیا، ہرطرف آگ ہی آگ
تہران: افغانستان کے بعد ایران آگ کی لپیٹ میںآگیا، ہرطرف آگ ہی آگ ،اطلاعات کے مطابق ایران کے شہر قُم کے نزدیک ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس پر قابو پانے کے دوران فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی تباہ اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قُم کے نزدیک موالدان کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ اتنی شدید تھی کہ اسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیوں اور 150 اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔
صبح امروز آتشسوزی مهیبی در شهرک صنعتی شکوهیه قم در محل شرکت مولدان رخ داده.
سخنگوی آتش نشانی قم: یکی از خودروی آتشنشانی در این علمیات به کلی دچار حریق شد و دو تن از همکاران آتشنشان نیز به شدت دچار مصدومیت شدند. pic.twitter.com/l3yejRoK8r— خبرگزاری فارس (@FarsNews_Agency) May 2, 2021
آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی تباہ اور 4 فائر فائٹرز شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
فائر بریگیڈ کے اہلکار تیزی سے پھیلتی آگ کو فیکٹری میں کیمیائی مادوں کے بہت بڑے بڑے ٹینکوں تک پہنچنے سے روکنے میں کامیاب رہے ورنہ بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغانستان میں آج 50 سے زائد آئل ٹینکروں کوآگ لگادی گئی ہے اورپورے علاقے میں ہرطرف دھواں ہی دھواں ہے اوراگ پرابھی تک قابونہیں پایا جاسکا