مزید دیکھیں

مقبول

کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری...

اپوزیشن صرف گالم گلوچ اور شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی ،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا...

ڈیرہ غازی خان:نگہبان رمضان،رقوم کی تقسیم میں بے ضابطگیاں، ڈیوائس ایرر سے عوام پریشان

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)’’نگہبان رمضان‘‘ کے تحت...

سیالکوٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن: 4 سویٹس یونٹس جرمانے، مضر اجزاء تلف

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض ) رمضان...

پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم

اسلام آباد:توانائی بحران سے بچنے کےلیے حکومتی فیصلوں میں تبدیلیاں‌ آنے لگیں،پہلے پنجاب میں عوام کومعاشی پرییشانیوں سےبچانے کے لیے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی اور اب وفاقی حکومت نے بھی پنجاب حکومت کے اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں عائد کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالےسے اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے باضابطہ اعلان کر دیا۔ دکانیں رات 9 ، شادی ہال 10 اور ہوٹلز 11:30 بجے بند کرنےکی پابندی ختم ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے جلد دکانیں بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پنجاب میں کاروباری اوقات کار کی پابندی کے خاتمے سے متعلق تاجروں کے مطالبے پر پابندی ختم کردی۔

پنجاب میں رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کے حکم نامے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری انڈسٹری کو جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کووزیراعلی پنجاب کے احکامات سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ وزیراعلیٰ‌ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی طرف سے کاروباری طبقے کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے اوقات کار میں نرمی کی گئی تھی جسے اپوزیشن نے ناپسند کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کے خلاف ایک سازش قرار دیا تھا ، تاہم چوہدری پرویز الٰہی نے ان الزامات کی پرواہ کئے بغیر پنجاب بھر میں رات دیرتک کام کرنے کی اجازت دے دی تھی تاکہ لوگ اپنے گزربسر کے لیے کچھ بہتر طریقے سے کمالیں‌