ماسکو:پوتن اورجوبائیڈن کی ملاقات کے بعد:روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا ،اطلاعات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے اٹھنے والے دھویں کے بادل دور دور تک دیکھے گئے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک جگہ سے بڑی مقدار میں دھواں اٹھ رہا ہے اور مسلسل بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
Explosions in Moscow reported now – probably fireworks warehouses caught fire. https://t.co/IHCgHAFlHN
— Michael Elgort (@just_whatever) June 19, 2021
ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ یہ دھماکہ پٹاخوں کے ویئر ہاؤس میں ہوا ہے تاہم حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اب تک دھماکے سے ہونے والے نقصان یا امدادی کارروائیوں کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں
یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی ماسکو میں زورداردھماکے ہوئے تھے لیکن ان دھماکوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی تھیں








