گروہ بندی نہیں چلے گی : شعیب دستگیر کے بعد پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرتبادلوں کا امکان

0
37

لاہور : گروہ بندی نہیں چلے گی : شعیب دستگیر کے بعد پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرتبادلوں کا امکان ،اطلاعات کے مطابق سابق آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کے حمایت یافتہ افسران کو صوبہ بدر کیا جاسکتا ہے, ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت کے بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سابق آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ان کے حمایت یافتہ افسران بھی مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں بڑےپیمانےپرتبادلوں کا امکان ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں بھی پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران کے آئندہ چند گھنٹے میں تبادلے ہو جائیں گئے، تبدیل کیے جانیوالے افسران کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت کے بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور میں اختلافات کے بعد وزیر اعظم کی منظوری سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

گزشتہ کئی روز سے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے درمیان شدید اختلافات پائے جا رہے تھے۔

اختلافات کا آغاز اس وقت ہوا جب سی سی پی او نے افسران کو آئی جی کے حکم سے پہلے تمام معاملات اپنے علم میں لانے کی ہدایت کی جس پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر بھڑک اٹھے، انہوں نے سی سی پی او کی معذرت قبول کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

Leave a reply