آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب فیلڈ ایکسر سائز کا دورہ کیا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق کور کمانڈر کراچی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو شمشیر سحر مشق کے بارے میں بریف کیا گیا، انہوں نے مشق کے علاقے میں فوجیوں کے ساتھ دن گزارا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقے کار میں اضافہ کرنا تھا، مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا، مشق میں الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیتوں اور وارفیئر آپریشنز کو بھی شامل کیا گیا،آرمی چیف نے آرمرز، میکانائزڈانفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور دیگر کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں سے بات چیت میں تربیتی معیارات، آپریشنل تیاریوں اور تمام رینک کے اعلیٰ حوصلے کی تعریف کی۔
دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف
پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف
پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف
غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف
نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف
عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ
افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف








