ماضی کے نامور اور تماثیل تھیٹر کے مالک اداکار افضال احمد انتقال کر گئے ہیں وہ کسمپرسی کی حالت میں جنرل ہسپتال زیر علاج تھے . افضال احمد کو 2001 میں برین ہیمرج ہوا تھا اس کے بعد وہ آج تک بول نہیں سکے.افضال احمد نے تھیٹر پر ڈرامے کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا. جنم جنم کی میلی چادر جیسے ڈرامے بنائے. ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ فلمیں ہیں جن میں وحشی گجر، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، ہتکھڑی، شوکن میلے دی، دو سوہنی مہیوال، جیرا سائیں و دیگر شامل ہیں. 22 نومبر 2001 ان کی زندگی میں طوفان کی طرح آیا اور فالج کے اٹیک نے انکی زندگی ہی بدل کر رکھ دی. افضال احمد نے فلموں اور سٹیج ڈراموں میں انتہائی عروج دیکھا. پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر

دکھائے. ان کے مداحوں نے ان کو ہر بار ہر پلیٹ فارم پر بہت سراہا . ان کے مشہور زمانہ ڈرامہ جنم جنم کی میلی چادر کو تین رائٹرز سے لکھوایا گیا، ناصر ادیب ، پرویز کلیم ، آغا حسن ، 6 ماہ تک اس ڈرامے کی ریہرسل ہوئی. تماثیل تھیٹر کو افضال احمد کی والدہ نے ان کے ساتھ مل کر چلایا . افضال احمد نے پی ٹی وی کے سنہرے دور کے تمام بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا. اب وہ دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں لیکن ان کا کام انہیں ہمیشہ زندہ رکھے گا .

Shares: