افضل کھوکھرکی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی عدالت نے دونوں رہنماوں کی ضمانتوں میں توسیع کر دی عدالت کے روبرو درخواست گزاران کے وکیل پیش نہ ہوئے سپشل جج انٹی کرپشن مھمد آرشد نے درخواست پر سماعت کی
ملزمان کے خلاف کار سرکار مداخلت کے تحت تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہیں۔ ایم این اے ملک افضل کھوکھر کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کے جب تک نواز شریف کی حکومت نہیں آتے تب تک ہمارے خلاف کیس بنتے رہیں گے یہ سب ہمارے خلاف سیاسی انتقامی کاروائی ہو رہی ہے۔ آیندہ الیکشن ہوں تو ن لیگ کیلن سویپ کرے گی۔
وکیل درخواستگزار نے کہا کہ اسی معاملہ پر اب تک تین انکوائریوں میں وہ پیش ہو چکا ہے ۔12 ایف آئی ار اب تک درج ہو چکی ہیں ۔اب دوبارہ انٹی کرپشن نے طلبی کے نوٹس دے دیے ہیں ۔معاملہ اب بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔چیف جسٹس قاسم خان نے این اے 136 لاہور سے ایم این اے افضل کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی طرف سے غلام سرور نہنگ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست میں یوم سیکرٹری پنجاب ۔ڈی جی انٹی کرپشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔