آغا خان ہسپتال کرونا کے نام پرکرونا سے بڑھ کرمریضوں کے لیے عذاب بن گیا،ایک دن کی فیس ودیگراخراجات اڑھائی لاکھ سے زائد

کراچی :آغا خان ہسپتال کرونا کے نام پرکرونا سے بڑھ کرمریضوں کے لیے عذاب بن گیا،ایک دن کی فیس ودیگراخراجات اڑھائی لاکھ سے زائد،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں جہاں کرونا کا شکارمریض اس وبا کا سن کرپہلے ہی بسترمرگ تک پہنچ جاتا ہے تودوسری طرف پاکستان میں پرائیویٹ ہسپتالوں نے لوٹ مارکا ایسا بازارگرم کررکھا ہےکہ غریب تو تصورنہیں کرسکتا امیرکے بس کی بات نہیں رہی کہ وہ ہسپتال میں ٹھہرکرعلاج کرواسکے

باغی ٹی وی کے مطابق یہ کوئی الزام نہیں بلکہ آغا خان ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مریضوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہسپتال میں علاج کےلیے آنے والے مریض ایک دن کے لیے کم وبیش ایک لاکھ ساٹھ ہزارکا بندوبست کرکے آئیں

باغی ٹی وی کے مطابق باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ایک آیڈیومیں آغا خان ہسپتال کے فنانشیل قونصلیٹ کی طرف سے مریضوں کو واضح پیغام دیا جارہا ہے کہ داخلہ فیس کے علاہ ایک لاکھ ساٹھ ہزارکا بندوبست ہونا چاہیے اوریہ صرف ایک دن کے چارجز ہیں اس کے علاوہ داخلہ فیس شامل کی جائے تو دیگرچارجز کو ملاکرایک دن کے اڑھائی لاکھ روپے بنتے ہیں

دوسری طرف شہریوں کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پرائیویٹ ہسپتالوں کی اس بدمعاشی کا نوٹس لے اوراس قدرلوٹ کھسوٹ کا بازاربند کرے ، عوام نے مطالبہ کیا ہےکہ حکومت کو ایسے ہسپتالوں کو بند کردینا چاہیے جوانسانیت کا درد نہیں رکھتے بلکہ ان کو بلاتفریق لوٹنے کی فکرلگی رہتی ہے

Comments are closed.