لاہور:سول سوسائٹیز،ڈاکٹرز،استاد،وکلاکی تنظیموں کاموٹروے پرخاتون سےزیادتی کےخلاف احتجاج کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق موٹروے پرکل رات خاتون کے ساتھ زیادتی کے خلاف کل ایک ملک بھرمیں احتجاج کیا جارہا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے کل جمعہ کے روز سول سوسائٹی کے کارکنان ، ینگ ڈاکٹرز ، نرسیں ، فزیو تھراپسٹ ، پیرا میڈیکس ، لیکچرز ، وکلاء اور خواتین حقوق کی تنظیمیں شام 8 بجے سیالکوٹ موٹروے پر ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے گھناؤنے اقدام کے خلاف احتجاج کریں گی۔

دوسری طرف معروف صحافی نے ان تمام تنظیموں اورسول سائٹیز سے کہا ہےکہ ٹھیک ہےکہ اس ظلم کے خلاف احتجاج ہونا چاہیےلیکن احتجاج توسی سی پی اوکے خلاف ہونا چاہیے جس نے اس زیادتی کا قصورواربھی اس خاتون کوقراردیاہے ،

Shares: