اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان سامنے آیا۔
جس میں حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت کہتی ہے کہ کچھ خرچ نہیں ہوا، اگر کراچی ڈوبا تو وزیراعلیٰ اور ان کے درباری ذمیدار ہونگے.
ریاست زرداری کے وزراء وفاق اور NDMA کی جانب سے صاف کرائے گئے۔ نالوں پر فوٹو سیشن کروارہے ہیں، تینوں نالوں کی صفائی کے لیے وفاق نے این ڈی ایم اے کو 35 ارب روپے جاری کیے،۔
تینوں نالوں کی صفائی کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، سندھ حکومت کے ماتحت کے ایم سی کے 41 اور ڈی ایم سیز کے 500 سے زائد نالے صاف نہیں ہوسکے ہیں۔
وفاق نے سندھ حکومت کو متاثرین کے لیے 1325 ملین روپے بھی جاری کرچکا ہے، ملین روپے یوٹیلٹی کے کاموں کے لیے بھی جاری ہوچکے ہیں۔
صفائی کے لیے اب بحریہ ٹاؤن کے جرمانے کے پیسوں پر آنکھیں لگائی ہوئی ہیں۔
جس شہر سے 90 فیصد روینیو لیتے ہیں اس پر ایک روپیہ بھی سندھ حکومت لگانے کو تیار نہیں، لیکن انہیں صرف ایڈمنسٹریٹر بننے کا شوق ہے۔