اداکار آغا مصطفی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اگر ڈرامہ سیریل تیرے بن نہ ملتا تو میں‌خود کشی کرنے کا سوچ رہا تھا، میں مسلسل دو سال سے کام ڈھونڈ رہا تھا لیکن مجھےکام نہیں مل رہا تھا، میں‌نمازیں پڑھتا تھا رو رو کر دعائیں کرتا تھاکہ مجھے کام مل جائے. انہوں نے کہاکہ میں ڈرامہ سیریل سنگ مرمر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ، اس کے بعد مجھے کام ہی نہیں ملا. میں کام کے حصول کرنے کے چکر میں پرڈیوسرز کے آفس میں‌جا کر بیٹھا رہتا وہ مجھے چھ چھ گھنٹے انتظار کرواتے اس کے بعد وہ مجھے کچھ تسلی بخش جواب نہ دیتے اور ویسے ہی روانہ کر دیتے .

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”تیرے بن کے بعد مجھے دو تین پراجیکٹس آفر ہوئے ہیں” تو مجھے کچھ تسلی ہوئی ہے. میرا اس بات پر ایمان ہے کہ جو میرے نصیب میں ہے وہ مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا، میرے ساتھ جتنے بھی اداکار آئے وہ شوبز کی ہر پارٹی اور تقریب یا لابی میں شرکت کرتے تھے لیکن میں ان تقاریب میں جانا پسند نہیں کرتا تھا جس کی وجہ سے لوگ مجھے بے وقوف کہتے تھے۔میں آج بھی پارٹیز میں نہیں جاتا بس مجھے لگتا ہے کہ ایسے ہی کام ملنا ہے تو مل جائے.

عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

Shares: