اگلے مہینے سے عوام کو بجلی بلوں میں واضح ریلیف دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اگلے مہینے سے عوام کو بجلی بلوں میں واضح ریلیف دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جون کی ایف پی اے کے باعث اگست میں بجلی بلوں میں 10 روپے اضافہ ہوا تاہم جون کے مقابلے میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو کر اب 22 پیسے رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اگلے مہینے کے بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے گا جبکہ اس مہینے بھی بجلی بلوں میں کچھ بہتری آئے گی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ اگلے مہینے سے عوام کو بجلی بلوں میں واضح ریلیف دیا جائے گا۔ پہلے 200 اور پھر 300 یونٹ والوں کو 55 ارب روپے کا ریلیف دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشت جولائی کے آخر میں وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا تھا کہ اگلے چار ماہ میں مجموعی طور پر ساڑھے 7 روپےفی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں26 جولائی سےساڑھے تین روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ اگست میں پھر ساڑھے تین روپے اور اکتوبر میں 90پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی۔ انہوں نے کہاتھا کہ لائن لاسسز میں کمی کا آغاز کر دیا، ایک تہائی صارفین پر بجلی کی قیمت اضافے کا اضافے کا اثر نہیں پڑے گا۔
ان کے علاوہ وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا جو کچھ ہوا ہمارا اختیار نہیں، تین چار سالوں کی قیمت ہمیں دینی پڑ رہی ہیں۔ گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے سبسڈی دے دی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اکتوبر اور نومبر کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی نظر آنا شروع ہوجائے گی۔

پشاور پرائمری ٹیچرز احتجاج؛ متعدد اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج
پاکستان دوطرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی کا خواہاں ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تیار
سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت،سماعت ملتوی
ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ
ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،عدالت نے شعیب شیخ کو ایک اور موقع دے دیا
نو ماہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

Shares: