
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگلے چند دن پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے نام پر ملے ووٹ کی بنیاد پر کچھ لوگ اپنی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہیں ہیں-
عمران خان کے نام پر ملے ووٹ کی بنیاد پر کچھ لوگ اپنی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہیں ہیں۔ پاکستان کو واپس زرداری،شریف اور فضل الرحمان کے تاریک دور میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ اگلے چند دن پاکستان کے مسقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔
پاکستان بمقابلہ چند کرپٹ خاندان۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 21, 2022
انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو واپس زرداری،شریف اور فضل الرحمان کے تاریک دور میں دھکیلنا چاہتے ہیں اگلے چند دن پاکستان کے مسقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔
مصری وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان بمقابلہ چند کرپٹ خاندان ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھی اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والوں کے لیے آج ناکامیوں کا دن ہے۔
ڈی چوک نہیں، اب کہاں ہو گا جلسہ، تحریک انصاف کا اعلان
وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز،زرداری اورفضل الرحمان کے لیے آج ناکامیوں کا دن ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پہلی ناکامی 14 روز میں اجلاس بلانے کا معاملہ پارلیمنٹ میں جا کر بات کریں، دوسری ناکامی تحریک انصاف کا جلسہ بھی نہیں روکا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ آئین سب کو پرامن جلسوں کی اجازت دیتا ہے۔