وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں، اگر کیسز اسی طرح التوا کا شکار رہے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا.
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں، اگر ہماری اپیلوں کے فیصلے نہ آئے اور عمران خان کے کیسز اسی طرح التوا کا شکار رہے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا،ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہے، ان حالات میں الیکشن پر اربوں روپے خرچ کر کے قوم کوانتشار میں مبتلا نہ کیا جائے. پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دونوں صوبوں کے وسائل حاصل کر کے ایک تقرری کو روکنے کی کوشش کی ، یہ دونوں صوبائی اسمبلیاں توڑنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی چار سالہ کارکردگی کو چھپا سکیں تاہم عوام ان کے یہ اعمال نہیں بھولے گی۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے بے گناہ ہونے کے باوجود سالہاسال سے ہماری اپیلیں التوا کر شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مقروض ملک ہے ۔ الیکشن پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اگر ہماری اپیلوں کے فیصلے نہ آئے اور عمران خان کے کیسز اسی طرح التوا کا شکار رہے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن یکساں مواقع ملنے چاہیئں۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اب بات صرف توشہ خانہ کیس کی نہیں رہی ، ابھی تو رنگ روڈ، ڈالر ،گندم اور چینی سکینڈل پر فیصلے آنے ہیں۔ یہ فیصلے آ جائیں تو ہم صبح الیکشن کروا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب کھل کر چیزیں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں الیکشن پر اربو ں روپے خرچ کرکے قوم کو انتشار میں مبتلا نہیں کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بار بار ہٹا کر سزائیں دی گئیں۔ انہوں نے اسے کبھی عالمی سازش قرار دیا اور نہ ہی انہوں نے اسلحہ ہاتھ میں پکڑ کر انتقام لینے کی کوشش ۔ نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالا دستی کی بات کی مگر یہ شخص لوگوں کو آئین و قانون کے خلاف اکسا رہا ہے اور ان سے کہہ رہا ہے کہ پھر مجھے لے کر آئو، حالانکہ اس شخص نے آئین اور قانون کی وفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہے ۔ اس شخص نے پہلے بھی ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیااور اب بھی وہی سب کچھ کررہا ہے۔








