پچھلی قوموں کے واقعات پڑھیں تو پتہ چلتا ہے کہ کسی قوم پر عذاب برے فعل کی وجہ سے آیا ، کسی پر ناپ تول میں کمی کی وجہ سے ، کسی پر رب کے احکامات کی نافرمانی کی وجہ سے ۔ کسی ایک برے کام کی وجہ سے پوری کی پوری قوم تباہ و برباد ہوجاتی تھی
آج ہماری امت ، امت مسلمہ کس برائی میں ملوث نہیں ؟
"قوم لوط کا عمل ہم میں موجود ہے”
"قوم شعیب کی ناپ تول میں کمی والی عادت ہم میں موجود ہے”
"قوم نوح کی اللہ کے احکامات کو نہ ماننے والی عادت ہم میں موجود ہے”
"قوم موسیٰ کی ناشکری والی عادت ہم میں پائی جاتی ہے ”
"قوم عیسی علیہ السلام والی بنا تحقیق کے دوسروں پر الزامات لگانے والی عادت ہم میں موجود ہے”
کوئی ایسی برائی نہیں جو ہم نہ پائی جاتی ہو ۔ لیکن اس کے باوجود ہم ابھی تک تباہ کیوں نہیں ہوئے ؟ کیوں یک لخت اللہ تعالیٰ کا عذاب ہم پہ نازل نہیں ہوا
اس کی وجہ صرف اور صرف میرے پیارے نبی ﷺ کی دعائے مبارکہ ہے جو انہوں نے اپنی امت کیلئے کی
کہ یارب! میری امت کو ایک ہی دفع عذاب سے تباہ نہ کرنا
صرف اپنے نبی محمد ﷺ کی دعائے مبارکہ کی وجہ سے ہم بچے ہوئے ہیں ۔ ورنہ جیسے ہمارے اعمال ہیں ہم پر تو خدا کا غضب نازل ہوتا
تو جس نبی کو اتنی فکر تھی ہماری آج ہم انکی سنت پر چلنے سے گریزاں کیوں ہیں ؟
اللہ ہم سب کو حقیقی معنوں میں امت محمدیہ کا پیروکار بنائے تاکہ قیامت کے دن ہم اپنے نبی کے سامنے شرمندہ نہ ہوں
آمین