پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ اگر زیادتی میں ملوث ملزمان کو سزا نہیں ملی تو یں افسوس کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں کہ میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی-

باغی ٹی وی : لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی اور پے در پے ہونے والے جنسی تشدد کے واقعات نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے عوام کے ساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں-

جبکہ گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے باہر شوبز فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے جنسی زیادتی کی روک تھام اور موٹروے زیادتی کیس کے خلاف کیے گئے پُرامن احتجاج میں شرکت کی تھی جن میں اداکارہ ماہرہ خان ، سارہ خان ، علی رحمن خان ، عائشہ عمر ، یاسر حسین ، اعجاز اسلم ،ثروت گیلانی، وجاہت رؤف ، حسن حیات خان،عدنان صدیقی، شہزاد شیخ اور دیگر کئی مشہور شخصیات شامل تھیں-
https://www.instagram.com/p/CFJRhdWBOBO/?igshid=qetzgsp9fp7w
اس موقع پر سارہ خان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ہمیشہ میرے دو گارڈز ہوتے ہیں لیکن میں چاہتی ہوں ہم ایک ایسی سوسائٹی میں رہیں جہاں عورتوں کو اس سب کی ضرورت نہ پڑے۔
https://www.instagram.com/p/CFJc74ehcDU/?igshid=1kprj2oo4a2g1
انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ میں کسی احتجاج میں شریک ہورہی ہوں۔ ہمارے ملک میں عورتیں بالکل محفوظ نہیں ہیں ، عورتیں کیا ہمارے یہاں تو بچے اور بچیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ لہذا ہمیں اپنی عورتوں کو سیکھانے کے بجائے مردوں کو سیکھانا چاہیئے کہ عورتوں کو کس طرح سے دیکھنا ہے، کس طرح بات کرنی ہے، کیسے اٹھناہے، کیسے بیٹھنا ہے۔

سارہ خان نے کہا کہ یہاں ہمارا احتجاج ریکارڈ کروانے کا مقصد یہی ہے کہ زیادتی کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اگر سزا نہیں مل سکی تو میں بڑے افسوس سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

Shares: