اگر سندہ طاس معاہدے کی مخالفت کی تو بھارت کو کیا جواب ملے گا، بتایا وزیر توانائی نے

0
53

اگر سندہ طاس معاہدے کی مخالفت کی تو بھارت کو کیا جواب ملے گا، بتایا وزیر توانائی نے

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے ہی پاکستان پر جارحیت کا مزہ چکھ چکا ہے۔ پاکستان ہر سطح پر اپنی خود مختاری برقرار رکھے گا۔
وزیر توانائی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متبادل توانائی بورڈ کے اجلاس میں متبادل توانائی پالیسی پر تمام صوبائی حکام سے رائے لی گئی تھی اور وزیر توانائی سندھ نے ہاتھ کھڑا کرکے پالیسی کی حمایت کی تھی۔ اب ان کے اعتراضات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ اس وقت 850 ارب روپے ہے اور اس کی ماہانہ رفتار 39 ارب روپے سے کم ہو کر دس ارب روپے تک آگئی ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سردیوں میں صارفین سے وصول کئے گئے اضافی گیس بلوں کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، چاہتے ہیں کہ اضافی گیس بل صارفین کو واپس کئے جائیں۔

Leave a reply