احتساب عدالت لاہور،احتساب عدالت میں مشیر وزیراعظم احد چیمہ کے خلاف امدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو بری کر دیا،عدالت نے احد چیمہ کی بریت کی درخواست کو منظور کر لیا,عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،احتساب عدالت کے جج ملک علی ذولقرنین اعوان نے فیصلہ سنایا،احد چیمہ کے وکلاء کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی،نیب کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی
عدالتی فیصلہ کے بعد عدالت سے باہر نکلتے ہوئے احد چیمہ کا کہنا تھا کہ مجھے آج انصاف ملا آج بڑی خوشی کا دن ہے، جب یہ سب ہو رہا تھا تو سول سیکریٹریٹ افسران نے مجھ پر اعتماد کیا، چیئرمین نیب کی بات خوش آئند ہے جہاں غلطی ہو اس کو تسلیم کیا جائے، ادارے کے سربراہ کا کام ہے غلطی کو درست کیا جائے
محنتی سرکاری افسران کو سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات میں الجھا یا گیا،شہباز شریف
سابق وزیراعظم شہباز شریف نےاحد چیمہ کی بریت پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس سے بریت پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،چیمہ صاحب جیسے انتہائی قابل اور محنتی سرکاری افسران کو سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات میں الجھا یا گیا، نہ صرف احد چیمہ، ان کی والدہ مرحومہ، اور بچوں کو نا قابل برداشت تکلیف پہنچائی گئی ،بیوروکریسی میں دل لگی سے کام کرنے والے افسران کی بھی حوصلہ شکنی کی گئی، امید ہے کہ آج کے انصاف پر مبنی فیصلے سے ایک مثبت روایت دوبارہ سے قائم ہو گی،
احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آ گئی،نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کانیب ریفرنس نہیں بنتا۔ احد چیمہ کے تمام اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں۔ احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جا سکتا۔ احد چیمہ کے رشتہ داروں سعدیہ منصور،منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاونٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں۔ری انوسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔ احد چیمہ کے بنائے گئے اثاثے انکی آمدن کے مطابق ہی ہیں۔ری انوسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا۔
احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی، ریکارڈ درست ثابت ہوا۔ احد چیمہ کے اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں،نیب کیس نہیں بنتا۔
احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا
نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے
ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟








