احد رضا کی والدہ نے ہائی اوکٹین ٹی کی ترکیب بتا دی
احد رضا میر کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو اس وقت ‘عہد وفا’ نامی ڈرامے میں کام سے کافی شہرت حاصل کر رہے ہیں اور شائقین کی طرف سے ان کی اداکاری کو کافی سراہا جا رہا ہے
رواں ماہ 12 جنوری کو ‘عہد وفا’ کی سامنے آئی 17ویں قسط مین احد رضا میر ایک سین میں چائے بناتے نظر آئے اور اسے ’ہائی اوکٹین ٹی‘ کا نام دیتے ہیں جس کے ذائقے کی تعریف ان کی دوست نے بھی کی
جبکہ اس کی ترکیب جاننے کے لیے سوشل میڈیا صارفین بے چین تھے تاہم احد رضا کی والدہ ثمرہ رضا میر نے چائے کی ترکیب شیئر کر کے مداحوں کی الجھن سلجھا دی
احد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے احد کی والدہ نے کیپشن میں لکھا کہ 2 افراد کے لیے احد کی ہائی اوکٹین چائے بنانے کی ترکیب کچھ یوں ہے
اجزاء:
ایک چائے کا چمچہ کھلی چائے یا 2 ٹی بیگز
2 سے 3 الائچی کے دانے
1 دارچینی کا ٹکڑا
میٹھا حسب ذائقہ
ایک کپ پانی
آدھا کپ دودھ
ایک چٹکی کافی
ترکیب:گرم پانی میں چائے کی پتی، الائچی، دارچینی، کافی، چینی اور دودھ ڈالیں، اچھی طرح پکائیں اور گرما گرم چائے کا لطف اٹھائیں
احد کے مطابق یہ چائے نوش کرنے والا ’ہائی الرٹ‘ ہوجاتا ہے