ضلع خیبر ،لنڈی کوتل مینہ وال شینواری،،،ہم اقتدار اور مال بڑھانے کی خواہشمند نہیں۔اہل ایمان والوں کوقرآن کی تعلیمات سے روشناس کرنا مشن ہے۔سنت نبوی ﷺ ہمارے لئے مشغلہ راہ ہے۔دین اسلام کی سربلندی کیلئے ہر قسم قربانی کے لئے تیار ہیں۔اشاعت التوحید و سنت اسلام کے بتائے ہوئی طریقوں پر عمل پیرا ہیں۔محمد طیب طاہری
لنڈی کوتل خوگہ خیل تعلیم القران اشرف خیل میں گزشتہ روز 27طلباء کی دستاربندی ہوئی اور اہلیان اشرف خیل نے حافظ قران کو گرم جوشی سے مبارکباد پیش کی۔
لنڈی کوتل اشراف خیل میں مدرسہ تعلیم القران میں دستاربندی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب ہوئی جس کا مہمان خصوصی اشاعت التوحید و سنت کے سربراہ شیخ محمد طیب طاہری تھے اس کے علاوہ ضلع خیبر کے امیر مفتی محمد آمین،مولانا ثاقب اللہ و دیگر علماء نے شرکت کئے تقریب دستار فضیلت سے شیخ محمد طیب طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار کی خواہشمند نہیں بلکہ مسلمانوں کو تعلیمات اسلام سے روشناس کرنا مشن ہے خیر و امن پسندی کے خواہاں ہوں
انہوں نے کہا کہ عقیدہ توحید پر یقین رکھنااور سنت نبیﷺ پر عمل کرکے دنیاو آخرت کی کامیابی کیلئے علماء کے مجالس میں شرکت کرنا دراصل کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ دینی اجتماعات کا مقصد قرآن کریم کی تعلیمات سے روشناس کرنا مشن ہے انکا مزید کہنا تھا کہ دین اسلام کی سربلندی و وقار کیلئے ہر قسم قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔